کمل ناتھ نے سی ایم شیوراج کو لکھا خط

Taasir Urdu News Network | Bhopal  (Madhya Pradesh)  on  09-January-2021

بھوپال: سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس ریاستی صدر کمل ناتھ نے سی ایم شیوراج سنگھ چوہان کو خط لکھا ہے۔ اپنے خط میں کمل ناتھ نے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی جائے پیدائش مہو میں ان کی یاد میں قائم میموریل کو چلانے کےلئے غیر قانونی طور سے تشکیل کی گئی کمیٹی کو فوری اثر سے تحلیل کرکے ضابطے کے مطابق تشکیل کردہ کمیٹی کو کام کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے خط میں کمل ناتھ نے تحریر کیا ہے کہ یہ ستم ظریفی ہے کہ جن ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر نے آئین ساز کرکے ضابطے کےمطابق کام کرنے کا نظام بنایا، انہیں کی یاد میں تشکیل کردہ میموریل کو غیر قانونی طور سے چلایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی جائے پیدائش میموریل مہو انتظامیہ کے ذریعہ مالی تعاون حاصل ادارہ ہے۔ جس پر سوسائٹی رجسٹریشن ضابطے کے پروویزن نافذ ہوتے ہیں۔ سوسائٹی میں اب تک 22 ممبر ہوتے رہے ہیں اور انہیں ممبروں میں سے ہی صدر، نائب صدر اور کارگزار بنائے جاتے رہے ہیں۔ اسمارک کی سوسائٹی تشکیل کردہ تھی اور ضابطے کے مطابق کام کر رہی تھی۔ سوسائٹی کے صدر کی ناگہانی موت کے بعد مبینہ لوگوں نے ذاتی مفاد کے سبب بے ضابطگیاں شروع کر دیں۔ ان لوگوں نے سوسائٹی کے 12-13 نئے ممبر بنا کر انتخاب کا اعلان بھی کر دیا۔ غیر قانونی طور سے بنائے گئے ممبران کے خلاف رجسٹرار فرمس اور سوسائٹیوں کو شکایت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹرار میں کمیٹی میں بنائے گئے نئے ممبروں کو غیر قانونی مانا گیا اور ان کی رکنیت رد کر دی گئی۔ جس کی اپیل میں رجسٹرار آرڈر کو غیر قانونی طور سے رد کرتے ہوئے نئے ممبروں کی رکنیت کو دوبارہ بحال کر دیا گیا اور کمیٹی کے انتخابات کرا لئے گئے اور اسمارک کا چارج لے لیا گیا جبکہ یہ پورا معاملہ عدالت عالیہ میں زیر غور ہے۔ کمل ناتھ نے اپنے خط میں تحریر کیا ہےکہ ڈاکٹر امبیڈکر کی یاد میں قائم میموریل ہندوستان کے درج فہرست ذات طبقہ اور تمام سماج کے لئے ایک اہم یادگار ہے۔ جس کو چلانے کےلئے غیر قانونی طور سے تشکیل کردہ کمیٹی کے ذریعہ کام کرنے اور کمیٹی کی نوعیت بدل دینے سے ادارے کے تشکیل کا اصل مقصداور درج فہرست ذات طبقے کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ ہندوستانی آئین ساز بابا صاحب امبیڈکر کی جائے پیدائش کے میموریل کمیٹی کی تشکیل میں آئینی قدروں کا لحاظ نہیں رکھنا بے حد افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے بابا صاحب کی روح کو یقیناً ہی تکلیف پہنچے گی۔ کمل ناتھ نے مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سےکہا ہےکہ وہ اس پورے حساس معاملے کو اولین ترجیحات میں لیتے ہوئے ڈاکٹر امبیڈکر میموریل مہو کے سلسلے میں انصاف اور غیر جانبدار فیصلہ لیکر ضابطے کے مطابق تشکیل کردہ کمیٹی کو کام کرنے کے سلسلے میں فوری طور سے ضروری فیصلہ لیں۔ یہی بابا صاحب امبیڈکر کے تئیں سچی خراج عقیدت ہوگی۔