کوروناسے صحت یاب ہونے والے کی شرح بڑھ کر 96.52 فیصد ہوگئی

Taasir Urdu News Network | New Delhi  (India)  on  14-January-2021

نئی دہلی: ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا کے 16 ہزار 946 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1کروڑ،05لاکھ،12ہزار،093 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 198 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس دوران اس بیماری سے اموات کی تعداد 1لاکھ،51ہزار،727 تک جا پہنچی ہے۔ جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں 2لاکھ،13ہزار،603 سرگرم مریض ہیں۔ اسی کے ساتھ راحت کی خبر بھی ہے کہ کورونا سے اب تک 1کروڑ،01لاکھ،46ہزار،763 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ ملک میں صحتیابی کی شرح 96.52 فیصد ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 07 لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ آئی سی ایم آر کے مطابق ، 13 جنوری کو 07لاکھ،43ہزار،191 ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ اب تک ، ملک میں مجموعی طور پر 18کروڑ،42لاکھ،32ہزار،305 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔