کوروناویکسین سے خاتون ہیلتھ ورکر کی موت

Taasir Urdu News Network | Gurugram (Haryana)  on  23-January-2021

گروگرام: کوروناٹیکہ لگنے کے بعد خاتون ہیلتھ ورکر کی موت ہوگئی ۔اسے 16جنوری 2021 کو ٹیکہ لگایا گیا تھا، ملینیم سٹی گروگرام میں اسے کوروناویکسین کے تعارف کے پہلے ہی دن اسے ٹیکہ لگایاگیاتھا ،اہل خانہ نے موت کی وجہ ٹیکہ بتایاہے، جبکہ محکمہ صحت ابھی تحقیقات کی بات کررہاہے ،نیز پوسٹ مارٹم رپورٹ کا بھی انتظار ہے۔ یادرہے کہ راجونتی دیوی ( 56) زوجہ لال سنگھ ضلع سروہہ کے گاوں بھنگورولا میں پرائمری ہیلتھ سنٹر (پی ایچ سی) میں بطور ہیلتھ ورکر کام کرتی تھیں۔ کرونا رضاکار راجونتی دیوی نے لاک ڈاو¿ن میں پوری غیر جانبداری کے ساتھ کام کیا۔ بتایا جارہا ہے کہ کوئی چھٹی لئے بغیر راجونتی اپنے کام میں مصروف رہی۔ ان کے شوہر لال سنگھ کے مطابق ، کورونا ویکسین متعارف کرانے کے دن ، 16 جنوری کو ، ان کی اہلیہ لاجوانتی نے یہ ویکسین لگوائی ۔ وہ ٹھیک ٹھاک تھی کہ22 جنوری کی صبح وہ بسترسے نہیں اٹھی، انہیں میدانتا ہسپتال لے جایاگیا۔ تفتیش کے بعد ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ شوہر لال سنگھ اور کنبہ کے دیگر افراد کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کا یہ رد عمل ہوسکتاہے۔ کیونکہ وہ نہ تو پہلے سے بیمار تھی اور نہ ہی کوئی اور پریشانی تھی۔