کووڈ-19 پروٹوکال کے تحت تمام تیاریاں مکمل : چیف میڈیکل افسر

Taasir Urdu News Network | Siwan (Bihar)  on  12-January-2021

سیوان: ضلع مجسٹریٹ امت کمار پانڈے کے ذریعہ کلٹریٹ کانفرنس ہال میں 16 جنوری سے ضلع کے کل 10 مقامات پر ہونے والی کووڈ-19 ٹیکہ کاری سے متعلق کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ جائزہ کے دوران چیف میڈیکل افسر نے بتایا کہ ضلع کے 8 سرکاری ہیلتھ سنٹر بسنت پور، ردولی ، دروندا ، گٹھنی، حسین گنج، حسن پورہ سب ڈویزنل اسپتال، مہارج گنج، صدر اسپتال سیوان اور دو پرائیوٹ اسپتالوں سائیں اسپتال، آدرش میٹرنیٹی سینٹر سیوان میں کووڈ پروٹوکال کے تحت تمام ضروری تیاریاں کر لی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکہ کاری سنٹر پر سبھی طرح کی ایمرجنسی دوائیں اور کٹ مہیا کرا دی گئی ہیں۔ تمام سنٹروں میں بیڈ اور صحت ملازمین کی ٹیم تشکیل کی گئی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بلاک متعلقہ افسران کو سبھی ٹیکہ کاری سنٹر کے تین دنوں کے اندر فیزیکل جانچ کے ساتھ ٹیکہ کاری کام میں لگے افسران کے ساتھ ٹیکہ کاری کے کامیاب آپریشن کے لئے میٹنگ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس موقع پر کووڈ-19 ٹیکہ کاری سے متعلق ڈی ٹی ایف کے تمام ممبران، بلاک کے متعلقہ افسران کے علاوہ مختلف سیل کے نوڈل افسران موجودتھے۔