گاڑی جانچ کے دوران اسلحہ کے ساتھ تین گرفتار

Taasir Urdu News Network | Muzaffarpur  (Bihar)  on  20-January-2021

مظفر پور:  سریا تھانہ کے تحت ایما چوڑا مل کے پاس آج گاڑی جانچ کے دوران پولس نے تین جرائم پیشوںکو چرس اور اسلحہ کے ساتھ گرفتار کیا ہے ۔ انکی پہچان ویشالی ضلع کے رسول پور اوستی باشندہ راہل کمار اور سیسو نی پر بودی باشندہ پنکج کمار ، روی کمار عرف چھوٹو کی شکل میں کی گئی ہے۔ گرفتار جرائم پیشوں نے ویشالی ضلع میں تقریبا ادھا ردجن لوٹ کے واقعات میں شامل ہونے کی بات کی ہے۔ ایس ایس پی جینت کانت نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ چوڑا مل کے پاس گاڑی چیکنگ کے دوران بائیک پر سوار تین لوگوں کو روکا گیا تووہ بائیک گھوما کر بھاگنے کی کوشش کرنے لگے ۔ لیکن پولس نے انہیں دوڑا کر دبوچ لیا ۔