ہیلمٹ کے ساتھ ساتھ ماسک ضرور لگائیں : ڈی ایم

Taasir Urdu News Network | Madhubani (Bihar)  on  19-January-2021

مدھو بنی:  قومی سڑک تحفظ ماہ 2021 کا افتتاح تقریب بشمول گڈ سمیریٹن تقریب کا انعقاد ضلع ٹرانسپور ٹ افسر ، مدھو بنی احاطہ میں ڈی ایم مسٹر امیت کمار کی صدارت میں کیا گیا ۔ اس دوران ایڈیشنل کلکٹر ، اودھیش رام ضلع ٹرانسپور ٹ افسر ، مسٹر سشیل کمار ،اور دیگر ضلع سطحی افسران موجود تھے ۔ ڈی ایم اور دیگر افسران کے ذریعہ ضلع ٹرانسپور ٹ دفتر ، مدھو بنی سے سڑک تحفظ ہفتہ مہم کی تشہیر گاڑی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس دوران ڈی ایم نے اپنے خطاب میں کئی ہدایات بھی دیئے جیسے ہلمٹ کے ساتھ ساتھ ماسک ضرور لگائیں، گاڑی دھیرے چلائیں ، احتیاط سے سگنل کراس کریں ،اور سبھی تحفظا تی ضابطوں پر عمل کریں۔