یوم وؤٹرس پر سائکل ریلی نکال کر وؤٹرس میں بیداری پروگرام کاانعقاد کیا

Taasir  Urdu  News  Network  |  Sasaram  (Bihar)  on  25-January-2021

سہسرام: مرکزی یوم وؤٹرس پر سہسرام کے ضلع کلکٹریٹ سے ایک سائکل ریلی نکال کر وؤٹرس میں بیداری پروگرام کاانعقاد کیا گیا ضلع کلکٹر دھرمندر کمار نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ریلی اپنی گشت کے ساتھ سہسرام کےفضل گنج روہتاس اسٹیڈیم پہنچی جہاں عام سبھا میں تبدیل ہوئی ضلع کلکٹر نے موجود کثیر شرکاء سے خطاب بھی کیا اور کہا کہ ہر ممکن سبھی کو وؤٹر لسٹ سے منسوب ہونا لازمی ہے تبھی بہتر حق رائے دہی سے سربراہ چن سکتے ہیں ومی گیت کا سلسلہ بھی چلا انھوں نے بھارتیہ ہاکی کھلاڑی پنکج رجک کو اعزاز و اکرام سے بھی نوازا ۔ پروگرام کی سرگرمی میں ضلع نائب انتخابی افسر ستیہ پریے نے اہم رول ادا کیا ۔ دوران پروگرام ضلع کے سبھی اعلی افسران موجود تھے۔