16 جنور ی سے کووڈ -19 ٹیکہ کاری کی تیاری

Taasir Urdu News Network | Madhubani (Bihar)  on  14-January-2021

مدھو بنی: ڈی ایم مسٹر امیت کمار کے ذریعہ 16 جنوری 2021 سے شروع ہونے والی کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کی تیاری سے متعلق ایک پریس کانفرنس کا انعقاد ضلع کانفرنس ہال مدھو بنی میں کیا گیا ۔ اس دوران سول سرجن مدھو بنی بھی موجود تھے ۔ ڈی ایم نے اپنے خطاب میں بتایا کہ ضلع میں کو وڈ-19 کے پہلے مرحلہ کی ٹیکہ کاری کیلئے 11 مقامات نشانزد کئے گئے ہیں ۔ جسکی تفصیل اس طرح ہے ۔ بسفی ، پرائمری ہیلتھ سنٹر ،جے نگر سب ڈویزنل ہیلتھ سنٹر، جھنجھار پور ، سب ڈویزل ہیلتھ سنٹر ، بابو برہی پرائمری ہیلتھ سنٹر قابل ذکر ہے کہ پہلے مرحلہ کے تحت صرف صحت ملازمین کی ٹیکہ کاری کیا جانا ہے اس میں سبھی ڈاکٹر ،جی این ایم، اے این ایم ، اسپتالوں کے صفائی ملازمین ، ایمبولنس کے ڈرائیور ، آشا اور انگن باڑی ملازمین شامل ہیں ۔ جن کا رجسٹریشن کووڈ پورٹل پر ہو چکاہے ۔