کھیل

41 سال بعد ہندوستانی ٹیم نے کھیلا آخری اننگز میں141اوورز ،میچ ڈرا

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Sydney (Australia)  on  11-January-2021

سڈنی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جارہی چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ میں ایک ایسا کھیل دکھایا جس نے سابق قدآور کھلاڑیوںکو حیرت میں ڈال دیا۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر ہندوستان نے دوسری اننگز میں 334 رنز بنائے اور صرف 5 وکٹیں گنوا ئی ۔ میچ ڈرا ہوا لیکن ہندوستانی ٹیم نے 131 اوورز کھیل کر 41 سالہ قدیم تاریخ دہرایا۔ اس ڈرا کے ساتھ ہی آسٹریلیائی ٹیم کا ہندوستان کے خلاف سیریز جیتنے کا خواب ٹوٹ گیا۔ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا جانے والا تیسرا ٹیسٹ میچ ہنوما وہاری اور آر اشون کی بے مثال شراکت کے لئے یاد رکھا جائے گا۔ اس جوڑی نے مل کر 43 سے زیادہ اوورز کھیلے اور 62 رنز کی ناقابل شکست شراکت کے ساتھ میچ ڈرا کیا۔ اس دوران وہاری نے 130 گیندوں پر 20 رنز جبکہ اشون نے 128 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 39 رنز بنائے۔ہندوستان نے چوتھی اننگز میں 131 اوورز تک بیٹنگ کی۔ہندوستانی ٹیم نے سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز میں 131 اوورزتک بیٹنگ کی جو اس سے پہلے 1980 میں ایسا ہوا تھا ۔ ٹیم انڈیا نے دہلی میں پاکستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا ۔ سب سے زیادہ اوورز میں بیٹنگ کے بارے میں بات کریں تو1979 میں انگلینڈ کے سامنے 150.5اوور تک بلے بازی کرکے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم نے 1949 میں کولکاتہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسری اننگز میں 136 اوورز تک بیٹنگ کی۔ اور 1959 کے ممبئی ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہندوستانی ٹیم نے دوسری اننگز میں 132 اوور تک بلے بازی کی تھی۔ سیریز 1-1 سے برابر چوتھا ٹیسٹ فیصلہ ہوگا کن ۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper