ملک بھر سے

8 لوگوں کی راجستھان کے ٹونک میں سڑک حادثے میں موت

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir  Urdu  News  Network  |  Rajgarh  (India)  on  27-January-2021

راج گڑھ: راجستھان کے ٹونک میں بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں کھاٹو شیام کے درشن کر کے لوٹ رہے ایم پی کے راج گڑھ کا ایک خاندان زبردست حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثے میں 8 لوگوں کی موت ہوگئی، جبکہ چار لوگ شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ حادثے میں زخمیوں کو علاج کے لئے جے پور ریفر کیا گیا ہے۔مدھیہ پردیش کے راج گڑھ ضلع کے زیرا پور ساکن سونی خاندان کھاٹو شیام مندر درشن کےلئے گیا تھا۔ منگل رات درشن کرنے کے بعد سبھی اپنی گاڑی سے گھر لوٹ رہے تھے۔ خاندان کے سبھی ممبر ایک بڑی جیپ میں سوار تھے۔ ٹونک واقع پکا بندھا علاقے کےایک ہوٹل پر کھانا کھانے کے بعد روانہ ہوئے۔ دیر رات این ایچ – 12 جے پور کوٹا نیشنل ہائی وے پر بناس پلیا کے پاس ان کی گاڑی کو پیچھے سے آرہے ایک تیز رفتار ٹیلر نے ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی زوردار تھی کہ گاڑی بے قابو ہوکر پلٹ گئی اور بری طرح سے مخدوش ہوگئی۔ حادثے میں 8 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ متوفیان میں دو بچے، دو خواتین اور چار مرد شامل ہیں۔ وہیں چار لوگ شدید طور سے زخمی ہوگئے۔راستے سےگزر رہے لوگوں نے حادثے کی اطلاع پولیس اور ایمبولینس کو دی۔ جس کے بعد زخمیوں کو علاج کے لئے فوراً جے پور ریفر کیا گیا۔ ٹونک ضلع کے ایس پی اوم پرکاش اور ایڈیشنل کلکٹر سکھ رام کھوکھر بھی موقع پر پہنچ گئے۔ حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور فرار ہوگیا، پولیس نے معاملہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس نے خاندان کو حادثے کی اطلاع دے دی ہے۔ جن کے آنے کے بعد بدھ صبح لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروایا جائے گیا۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper