فن فنکار

اتر پردیش میں اناو معاملہ پر رچا چڈھا کا غصہ بھڑک اٹھا

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir  Urdu  News  Network  |  Mumbai  (Maharashtra)   on  18-February-2021

ممبئی: اترپردیش کے اناو میں ، جنگل میںتین نابالغ دلت لڑکیاں دوپٹہ سے بندھی پائی گئیں ، جن میں سے دو مردہ اور ایک بے ہوش تھی۔ جب سے یہ معاملہ منظر عام پر آیا ہے ، سوشل میڈیا پر لوگوں کے غم و غصہ میں اضافہ ہوگیاہے اور وہ متاثرین کے لئے انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں۔ اسی دوران اداکارہ رچا چڈھا کا رد عمل بھی منظرعام پر آیا ہے۔ رچا چڈھا اس واقعے پر بے حد ناراض اورغصہ میں ہیں۔ ریچا چڈھا نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ” جنت اور جہنم اسی زمین پر ہیں اور اناو خواتین کے لئے جہنم ہے ، خاص طور پر ان کے لئے بہت برا ہے ، جو ابھی زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اس لڑکی کے لئے دعاکرتی ہوں۔ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں ، جس کی وجہ سے یہ واقعات بار بار ہو رہے ہیں۔ اناو ہاتھرس نہیں بننے پائے ۔ مجرموں کو فوری سزا ملنی چاہئے ۔رچا کا ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ رچا چڈھا کا شمار بالی ووڈ کی ان اداکاراوں میں ہوتا ہے ، جو کسی بھی معاملے پر کھل کر بات کرتی ہیں۔ اس وقت اناؤ میں پیش آنے والے واقعے سے وہ بے حدناراض اورغصہ میں ہیں ۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper