Taasir Urdu News Network | Patna (Bihar) on 17-February-2021
پٹنہ : ہوم لون سیگمنٹ میں اپنی قائدانہ حیثیت برقرار رکھتے ہوئے اسٹیٹ بینک آف انڈیا(ایس بی ا?ئی) نے 5 ٹریلین روپے (5 لاکھ کروڑروپئے) کا ہندسہ عبور کرتے ہوئے ایک اور اہم حصولیابی حاصل کی ہے۔ بینک کا ہدف مالی سال 2024 تک 7 ٹریلین (7 لاکھ کروڑ روپئے) قرض کی تقسیم کا ہے۔ایس بی ا?ئی کی ریئل اسٹیٹ اور ہائوسنگ بزنس اکائی نے گذشتہ 10 سالوں میں 5 گنا اضافہ ہوا ہے۔ 2011 میں اس کا اے یو ایم 89000 کروڑ روپے تھا ، جو 2021 میں بڑھ کر 5 ٹریلین روپے ہوگیا ہے۔ وبا کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کے دوران رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں تیزی سے کمی کے باوجود اب ہوم لون کاروبار میں بہتر ترقی دیکھنے میں آرہی ہے۔ ایس بی آئی نے دسمبر 2020 میں ہوم لون میں ایسی شاندار سورسنگ ، منظوری ، تقسیم میں اضافہ دیکھا جو کہ بینک نے اس سے قبل کبھی درج نہیں کیا تھا۔ بینک نے نئے ہوم لون کے لئے ایک نئی سہولت بھی شروع کی ہے ، جس میں صارفین 7208933140 پر ایک مسڈ کال دے سکتے ہیں تاکہ ہوم لون سے متعلق تمام معلومات حاصل کی جاسکیں۔ایس بی آئی کے چیئرمین دنیش کھارا نے کہا ، “یہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے لئے ایک اہم حصولیابی ہے اور یہ غیر معمولی کامیابی کامیابی گاہکوں کے اعتماد کی وجہ سے ہے ، جو انھوں نے بینک کے تئیں مسلسل اظہار کیا ہے۔ ہم محسوس کرتے ہیں کہ موجودہ حالات میں ذاتی خدمت کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کا استعمال بھی موجودہ تناظر میں اہم ہے۔ بینک ہوم لون ڈیلیوری کے شعبے میں کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے مختلف ڈیجیٹل اقدامات پر بھی کام کر رہا ہے ، نیز ایک انوکھا انٹیگریٹڈ پلیٹ فارم ‘ریٹیل لون منیجمنٹ سسٹم’ (آر ایل ایم ایس) کو فروغ دیا جارہا ہے ، جو شروع سے ا?خر تک ڈیجیٹل سالیوشن فراہم کرے گا۔ ہمیں یہ بتاتے ہوئے بھی خوشی ہورہی ہے کہ ایک اچھی طرح سے فوکس ویڑن کو اپناکر اور اسے قومی ترجیح کا کام مان کر اسٹیٹ بینک ہوم لون سیگمنٹ میں مارکیٹ لیڈر بن گیا ہے۔ ہم نے ہمیشہ ہوم لون کو ملک کی ترقی میں قائدانہ کردار ادا کرنے والا مانا ہے ، ہم اسے محض ایک ٹرانزکشن کے طور پر نہیں دیکھتے ہیں۔ ہم ایس بی آئی میں ، گاہکوں کی خوشی میں اضافہ پر توجہ مرکوز کرنا جاری رکھیں گے ، تاکہ بینک نئی بلندیوں کی طرف گامزن رہے۔