بہار کٹیہار

اسکارپیو نے ٹرک میں ماری ٹکر ،ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir  Urdu  News  Network  |  Patna  (Bihar)   on  23-February-2021

پٹنہ / کٹیہار: بہار میں کٹیہار ضلع کے کورسیلا تھانہ حلقہ کے قومی شاہراہ نمبر ۔31 پر واقع کوسی پل پر کھڑے ٹرک میں تیز رفتار اسکارپیو نے آج صبح چھ بجے ٹکر مار دی۔ اس میں چھ لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں چھ لوگوں کی موت موقع پر ہی ہوگئی۔ جبکہ تین شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ حادثہ منگل کی صبح 6بجے ہوا ۔ سبھی متوفی سمستی پور ضلع کے روسڑا کے رہنے والے ہیں۔ سبھی ایک ہی خاندان کے ممبر اور رشتہ دار تھے اور کٹیہار کے پھولوریا چوک پر لڑکی کے لیے لڑکے کا چھیکا کرنے کے لئے آئے تھے۔ لوٹنے کے دوران کرسیلا کوسی پل پر تیز رفتار ہونے کی وجہ سے ڈرائیور گاڑی پر قابو نہیں رکھ پا یا اور کھڑے ٹرک سے جا کر ٹکر اگئی۔ ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولس اور انتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ دونوں گاڑیوں کو ضبط کر لیا ہے۔ ٹرک ڈرائیور اور خلاسی فرار ہیں۔ پولس نے واقعہ کی اطلاع متوفی کے اہل خانہ کو بھی دے دی ہے۔ اطلاع پر اہل خانہ وہاں پہنچ چکے ہیں۔ متوفی میں شیوجی مہتو 45سال، نند لال مہتو25 سال، راج کمار 30 سال، اجے مہتو 45 سال، رام سوروپ ساہ45 سال، سنتوش کمار 42 سال (ڈرائیور ) کے شکل میں ہوئی ہے۔ زخمی کیلاش مہتو 40 سال، ارجن مہتو 50 سال اور سنیل مہتو 30 سال کی تشویشناک حالت کو دیکھتے ہوئے کٹیہار میڈیکل کالج ریفر کر دیا گیا ہے۔ قابل ذکر بات ہو کہ پیر کو بھی این ایچ 31 پر سمیلی کے قریب ٹرک اور آٹو کی ٹکر میں پانچ لوگوں کی موت ہوگئی ۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper