اضافی ٹرک کے گزرنے سے تاریخی راج قلعہ پل منہدم

Taasir  Urdu  News  Network  |  Darbhanga  (Bihar)   on  23-February-2021

دربھنگہ: راج دربھنگہ کے تاریخی قلعے کا پرانا پل گزشتہ سوموار کے روز گر گیا۔‌ یہ پُل راج قلعہ اور رام باغ پیلس کے بیچ گزرنے والی نہر پر بنایا گیا تھا جو قلعے کو محل سے جوڑتا ہے۔‌ تاریخی قلعے کے پرانے پل کی تعمیر 1934 کے زلزلے کے بعد دربھنگہ راج کی طرف سے کرائی گئی تھی۔ قلعہ کے ساتھ ساتھ یہ بھی ایک ورثہ تھا۔ کسی زمانے میں دربھنگہ راج خاندان کے لوگ اس پل سے ایک قلعہ سے دوسرے قلعے جاتے تھے۔ واضح ہو کہ ایک حد سے زیادہ وزن بردار ٹرک پل سے رام باغ کمپلیکس جارہا تھا۔ تبھی پل منہدم ہو گیا۔ پل کے گرنے کے سبب رام باغ کمپلیکس میں رہنے والے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔