فن فنکار

امیتابھ بچن نے فلم انڈسٹری میں 52 سال مکمل کئے

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir  Urdu  News  Network  |  Mumbai  (Maharashtra)   on  16-February-2021

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار امیتابھ بچن نے حال ہی میں فلم انڈسٹری میں اپنے 52 سال پورے کیے ہیں۔ امیتابھ کی انڈسٹری میں 52 سال مکمل ہونے پر ان کے پرستار بہت خوش ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے انہیں مبارکباد پیش کررہے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی امیتابھ بچن نے بھی اپنے مداحوں کے لئے اس محبت پر اظہار تشکر کیا ہے۔ امیتابھ بچن نے مداحوں کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا – آج ہی کے دن فلم انڈسٹری میں قدم رکھاتھا، 15 فروری ، 1969 ، 52 سال ، شکریہ۔امیتابھ بچن نے 12 مئی 1969 کو مسٹرمرنال سین کی فلم بھون شوم میں صوتی راوی کی حیثیت سے آغاز کیا تھا۔ ان کی فلم کو قومی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ اس کے بعدامیتابھ نے فلم ‘سات ہندوستانی’ کے ساتھ ایک اداکار کے طور پر اپنی اداکاری کی 1969 میںشروعات کی ۔امیتابھ بچن تقریبا پانچ دہائیوں سے بالی ووڈ میں سرگرم ہیں۔ انہیں ہندی سنیما کا سب سے بااثر اداکار سمجھا جاتا ہے۔ امیتابھ بچن کے پرستار انہیں بگ بی اور شہنشاہ کہتے ہیں۔ یہاں تک کہ 78 سال کی عمر میں بھی امیتابھ بچن فٹ ہیں اور 15 گھنٹے مسلسل کام کرتے رہتے ہیں۔ تجربہ کار اداکار امیتابھ بچن بالی ووڈ کے ‘ ورک ہولک انسان ‘ ہیں۔ امیتابھ بچن کے سوشل میڈیا پر لاکھوں مداح ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر بھی بہت متحرک ہیں۔ورک فرنٹ کے بارے میں بات کریں تو امیتابھ بچن جلد ہی بہت ساری فلموں میں نظر آئیں گے۔ جس میں اجے دیوگن کی ‘ میڈے ‘ کے علاوہ ہدایتکار ایان مکرجی کی فلم ‘ براہمسترا ‘ ، ناگراج منجولے کی فلم ‘جھنڈ’ اور رومی جعفری کا ‘ چہرے ‘ شامل ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper