Taasir Urdu News Network | Jamshedpur (Jharkhand) on 27-February-2021
جمشید پور: جمشید پور ضلع ڈپٹی کمشنر کو ایک نکاتی مطالبہ این سی پی یوا مورچہ کے قومی ترجمان اور جمشید پور ٹیمپو ڈرائیور سنگھرش یونین کے سر پرست ڈاکٹر پون پانڈے کے توسط سے دیا گیا ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ جمشید پور کے تمام اوٹو ڈرائیوروں کو بلو ڈریس کورڈ ضروری قرار دیا گیا ہے اور جو بھی اوٹو ڈرائیو ر اس ہدایت پر عمل نہیں کریں گے ان کو گاڑی چلانے نہیں دیا جائے گا اور ساتھ ہی ساتھ جرمانہ بھی وصولا جائے گا ۔ انہوں نے اپنے پریس اعلانیہ میں انتظامیہ کا دھیان اس جانب مرکوز کرتے ہوئے کہا کہ روز کھانے کمانے والے اوٹو ڈرائیور کوویڈ ۔19 کی وجہ لاک ڈائون میں پہلے سے ہی کھانے پینے کے محتاج ہوئے پھر جب آہستہ ۔ آہستہ لاک ڈائون کھلا تو سرکار اس طرح کی قانون نافذ کر رہی ہے جو قابل تشویش بات ہے ۔ایک جانب جہاں ملک میں لگاتار پیٹرول اور ڈیزل کے دام برھ رہے ہیں وہیں اوٹو کا کرایا جیسے کا تیسا ہے ۔ خاندان کی پرورش کرنے میں اوٹو ڈرائیور اپنے بچوں کے اسکول فیس سمیت اپنے گھر کا کرایہ بھی نہیںدے پا رہے ہیں ایسی پوزیشن میں ڈریس کورڈ بنانا چہ معنی دارد؟ اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ بلو ڈریس بنانے کے لیے شہر کے اوٹو ڈرائیوروں کو کچھ دنوں کا وقت دے۔۔