Taasir Urdu News Network | Jamshedpur (Jharkhand) on 24-February-2021
جمشید پور: آزاد نگر تھانہ کے ماتحت جواہر نگر روڈ نمبر 12میں بدمعاشوں نے ویلڈنگ کا کام کرنے والے محمد کریم (30) کو چاقو مار کر زخمی کر دیا ۔زخمی نوجوان آزاد نگر کے کراس رو ڈ12کا رہنے والا ہے اس واردات میں محمد کریم شخت زخمی ہو گیا ہے ۔ اسے ٹی ایم ایچ میں بھرتی کرایا گیا ۔ زخمی کی بہن نے بتایا کے کریم کا نمبر مانگے گھر بائک پر دو جوان آئے تھے ۔ اس نے بھائی کا نمبر دے دیا ۔ اس کے دس منٹ بعد اسے بھائی پر جان لیوا حملے کرنے کی جانکاری ملی ،محمد کریم کے رشتہ داروں کو شک ہے کہ دونوں نے ہی اس کے بھائی پر جان لیوا حملہ کیا ہے ، بدمعاشوں نے چاقو سے جوان پر تین دفعہ وار کئے ہیں ۔سڑک پر اسے زخمی حالت میں چھوڑ کر ملزم موقع سے بھاگ نکلے ۔ مقامی لوگوں نے زخمی کو اعلاج کے لیے ٹی ایم ایچ پہنچایا ۔ جہا ں اس کی حالت تشو یشناک بنی ہوئی ہے ۔واردا ت کی اطلاع پا کر پولس موقع پر پہنچی ، زخمی نوجوان ابھی کچھ بھی بولنے کی پوزیشن میں نہیں ہے ، زخمی کے رشتہ داروں نے کریم کا نمبر مانگے گھر آئے دو نوجوان کے ذریعہ جان لیوا حملہ کرنے کا شک ظاہر کیا ہے ۔