Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

نوادہ

اپگریڈ یڈ اردو مڈل اسکول ما کھر (نوادہ) میں الوداعیہ تقریب کا اختتام

Written by Taasir Newspaper

Taasir  Urdu  News  Network  |  Nawada  (Bihar)   on  06-February-2021

نوادہ : نوادہ ضلع کے اکبر پور بلاک کے ما کھر اردو مڈل اسکول میں آج جناب ماسٹر محمد ریاض الحق انصاری کو نہایت عزت و احترام کے ساتھ الوداعیہ دی گئی اس موقع پر اسکول کی ہیڈ مسٹریس محترمہ گلشن آراء اور اسکول کے سارے اساتذہ کی جانب سے الوداعیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر جناب مولانا محمد جہانگیر عالم مہجورالقادری،ماسٹر محمد زین العابدین انصاری،ماسٹر ریاض الدین ( گلنی )، ماسٹر محمد کلیم الدین ،مولانا محمود عالم قادری امام جامع مسجد ماکھر، ماسٹر نواب واجد علی، ماسٹرافسرعلی ،افسری خاتون،زینت بانو کے علا وہ گاؤں کے لوگ کثیر تعداد میں موجود تھے اساتذہ اور طلبہ وطالبات کے درمیان رشتے کے موضوع اور تعلیم کی اہمیت پہ اساتذہ نے سیر حاصل گفتگو کی خاص طور پہ مولانا محمد جہانگیر عالم مہجورالقادری صدر بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن ضلع نوادہ نے ایک ٹیچر کی سبکدوشی پہ جو احساسات وجذبات دل میں پیدا ہوتے ہیں اور عصر حاضرمیں تعلیم کی اہمیت و افادیت کیاہے اس پہ مدلل خطاب فرمایا انہوں نے مزید کہا کہ علم وہ دولت ہے جو تقسیم کرنےسے بڑھتا ہے کبھی کم نہیں ہوتا علم ہی سے انسان ممتازہوتاہے اور بلند وبالا مقام حاصل کرتاہے ،مولانا محمود عالم قادری نے ماسٹر ریاض الحق کی اچھی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ماسٹر ریاض الحق انصاری ایک باصلاحیت اور اصول پسند استاد ثابت ہوئے ،ماسٹر زین العابدین نے کہا کہ استاد اپنے تمام طلبہ وطالبات کو اپنی اولاد کی طرح مانتا ہے اور انہیں علم و ادب سے سنوارتا ہے استاد کا درجہ بہت اونچا ہے جسے ہر سماج میں عزت کی نظر سے دیکھا جا تاہے ،ماسڑ محمد کلیم الدین نے کہا کہ استاد کی ہی ایک ایسی شخصیت ہے جسے ہر مذہب میں عزت اور وقار کی نظر سے دیکھا جاتا ہے اور استاد ملک و ملت کا معمار ہوتا ہے ،ماسٹر ریاض الدین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ استاد کے ذریعہ بچے بھلے اور برے کی تمیز کرنا سیکھتا ہے اور ملک و ملت کو ایک روشن مستقبل عطا کرتاہے،ماسٹر نواب واجد علی نے کہا کہ علم کے بغیر انسان حیوان کی مانند ہے دنیا کے تمام مذاہب نے حصولِ علم پہ زور دیاہے انہوں نے مزید کہا کہ ماسٹر ریاض الحق انصاری نے اس اسکول کے بچوں کو بہت کچھ دیا اور ہمارے درمیان ایک سرپرست کی حیثیت سے رہے ان کی سبکدوشی پہ ہم تمام اساتذہ کو بہت دکھ ہے،ماسٹر محمد افسر علی نے بھی ماسٹر ریاض الحق انصاری کی سبکدوشی پہ گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ آج ہمارے بیچ سے ایک ایسا سرپرست جدا ہو رہا ہےجن کی یاد ہمیشہ ہمیں ستاتی رہے گی ،ماسٹر ریاض الحق انصاری نے بھی آخر میں اسکول کے اساتذہ اور بچوں سے بچھڑنے کا غم لئے اپنی بھرائی آواز میں سارے اساتذۂ کرام اور طلبہ وطالبات کا شکریہ ادا کیا اور وعدہ کیا کہ جب بھی موقع ملے گا میں اسکول آتا رہوں گا اور طلبہ وطالبات کو علم و ادب کی روشنی سے ان شاءاللہ مالامال کرتا رہوں گا اس الوداعیہ تقریب کے آخر میں اسکول کے ہیڈ مسٹریس محترمہ گلشن آراء نے باہر سے آئے سارے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ ماسٹر ریاض الحق انصاری سے مجھے بہت تقویت و ہمت ملا کرتی تھی مگر آج وہ ہم سے جدا ہورہے ہیں جس کا احساس مجھے ہمیشہ رہے گا ۔آخر میں ماسٹر ریاض الحق انصاری کو پھول کی مالا پہنائی گئی اور بہت سارے گلدستے و تحائف پیش کئے گئے اس کے بعد اس الوداعیہ تقریب کا اختتام ہوا۔

About the author

Taasir Newspaper