Taasir Urdu News Network | Darbhanga (Bihar) on 16-February-2021
سنگھوارہ دربھنگہ: مقامی بلاک حلقہ کے کلی گاؤں میں سنیل کمار جھا کی بیٹی نے اپنے گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کر لی اس واقعہ کی خبر ملتے ہی گاؤں میں کہرام مچ گیا ذرائع کے مطابق شرتی کماری نے شام میں کچھ کھا پی کر اپنے کمرے میں پڑھنے کیلئے گئی جب بہت دیر ہوگئی تب ماں نے کمرہ کا دروازہ کھٹکھٹایا دروازہ نہیں کھلنے کھڑکی سے آواز لگائی پھر گیٹ توڑا گیا تو شرتی کماری کی ڈوپٹے سے لٹکی لاش نظر آئی اس خبر کے ملتے ہی سنگھوارہ تھانہ صدر امت کمار موقعہ واردات پر پہنچے اور لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایم سی ایچ بھیج دیا ہے اس بابت مہلوکہ کے اہل خانہ نے بتایا کہ وہ ایک مہینے سے اداس رہتی تھی لیکن اس کی موت کا سبب پتہ نہیں چل سکا حالانکہ اہل خانہ کی مانیں تو اداس ہونے کا کئی سبب ہوسکتا ہے بہر کیف اس لڑکی موت کے بعد اہل خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے مہلوکہ انٹرمیڈیٹ کی طالبہ تھی وہیں بھائی بہنوں میں منجھلی تھی