ملک بھر سے

ا یم پی بس حادثہ، ہلاک شدگان کی تعداد 53 ہوگئی

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir  Urdu  News  Network  |  Bhopal  (Madhya Pradesh)   on  19-February-2021

بھوپال: ایم پی کے سیدھی بس حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 53 ہوگئی ہے۔ ایک نوجوان ابھی تک لاپتہ ہے۔ 96 گھنٹے بعد جمعہ کی صبح رمیش وشوکرما (25) اور یوگیندر شرما (28) کی لاش ملی ہے۔ نہر میں جب ڈیم سے پانی چھوڑ اگیا، تو پانی کے دباؤ کی وجہ سے لاش سرنگ سے نکل کر باہر آئی ۔ دونوں لاشیں ڈیڑھ کلومیٹر کی دوری پر ملے ہیں ۔ یہ دونوں لاشیں بری طرح سوجی ہوئی ہیں ، اور چہرے کو مچھلی اور دیگر پانی کے حیوانات نے کھالیا ہے، جس کی اس کی شناخت مشکل ہو رہی ہے۔ تاہم لواحقین نے لاشوں کی شناخت کرلی ہے ۔ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی مشترکہ ٹیم لاپتہ نوجوانوں کی تلاش کر رہی ہے۔اہل خانہ نے رمیش کی لاش کی شناخت کردلی۔رمیش آبائی طور پر بہار کا رہائشی ہے ، رمیش کے والد رسیدھی پی ڈبلیو ڈی میں ملازمت کرتے ہیں۔ سیدھی ضلعی انتظامیہ نے جمعہ کے روز بانس نگر ڈیم سے نہر میں پانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد پورے دباؤ سے پانی چھوڑ ا گیا۔ ریسکیو ٹیمیں تین مقامات پر کھڑی تھیں، جب چار کلومیٹر لمبی سرنگ میں پانی مکمل دباؤ کے ساتھ پہنچا تو دو لاشیں سرنگ سے نکل کر باہر آئیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper