Taasir Urdu News Network | Patna (Bihar) on 23-February-2021
پٹنہ: سابق وزیر زراعت ڈاکٹر پریم کمار نے 22-2021کے سالانہ بجٹ کو سبھی طبقہ کیلئے بہتر بتایا ہے ۔ سب سے اہم بات یہ رہی کہ حکومت نے اس بجٹ میں سب سے زیادہ خرچ تعلیم پر کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔ اس لئے بجٹ میں38033.93کروڑ روپئے کا نظم کیا گیا ہے یہ حکومت کی دور اندیشی کو ظاہر کرتا ہے ۔ بجٹ میں نوجوانوں پر خاص نظر ہے ۔ نوکری کے ساتھ خود انحصاری پر زور دیا گیا ہے اس کے تحت 20لاکھ روزگار کی تجویز ہے ۔ یعنی ہر سال چا ر لاکھ نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ ریاست میں 10نئے میڈیکل کالج کے قیام سے صحت خدمات بہتر ہوںگی ۔ لوگو ں کو بہتر علاج مہیا کرایاجائے گا۔