بہار کٹیہار

بہار کے کٹیہار میں سڑک حادثے میں پانچ ہلاک

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir  Urdu  News  Network  |  Patna  (Bihar)   on  22-February-2021

پٹنہ: بہار میں کٹیہار ضلع کے پوٹیا او پی علاقہ کے قومی شاہراہ نمبر 31 پرسامنے آرہی ایک ٹرک کی آٹو کے ساتھ ہوئی ٹکر میں آٹو سوار پانچ لوگوں کی موت ہوگئی۔ جبکہ چھ دیگر زخمی ہوگئے۔ معلومات کے مطابق آٹو اور ٹرک کی زوردار ٹکر کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا ہے۔ حادثہ پوٹیا تھانہ علاقہ کے سمیلی کھیرا بہیار کے قریب پیش آیا۔ پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق ضلع کے پوٹیا او پی علاقے کے این ایچ 31 پرکھیرا بہیار کے قریب ایک تیز رفتار بے قابو ٹرک اور آٹو کی ٹکر میں آٹو پر سوار پانچ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اس واقعہ میں چھ لوگ شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ سبھی زخمیوں کا علاج سملی پرائمری ہیلتھ سنٹر میں چل رہا ہے۔ یہ خوفناک سڑک حادثہ پیر کی صبح 3 بجے پیش آیا۔ آٹو پر سوار سبھی لوگ بینڈ پارٹی کا کام کرتے تھے۔ جو پورنیہ کے مارنگا سے شادی میں باجا بجا کر واپس گھر کرسیلا لوٹ رہے تھے۔ اس خوفناک واقعہ میں آٹو پر سوار بینک باجا پارٹی کے پانچ ممبروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ جبکہ چھ لوگ شدید طور سے زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پوٹیا اوپی میں تعینات ٹرینی ڈی ایس پی و داروغہ ڈاکٹر سنیل کمار رائے پہنچے ۔متوفی کے نام : ارجن موچی 50سال، کشور پاسوان 45 سال، دھرمندر منڈل 50 سال، سشیل کمار موچی 30 سال، چھوٹے لال رام 42 سال، مقتول کرسیلا تھانہ علاقہ کے مجدیا اور چھوٹے لال بھنگہا کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔ زخمیوں کے نام: سنتوش کمار 25 سال ، مٹھو کمار 17 سال ، چنٹو کمار 16 سال ، شری موچی 60 سال ، سیارام منڈل 32 سال۔ سبھی پھلکا کے بھنگہا گاؤں باشندہ بتائے جارہے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper