بیمل کھیڑا کی بھوانی مندر میں رکن اسمبلی کی حاضری

Taasir  Urdu  News  Network  |  Bedar  (Karnataka)   on  17-February-2021

بیدر: بیدر اسمبلی حلقہ (جنوب) کے حدود میں واقع بیمل کھیڑا دیہات کی امبابھوانی دیوستھان کارکن اسمبلی بیدر جنوب مسٹر بنڈپاقاسم پور نے دورہ کرتے ہوئے بھوانی ماں کادرشن کیا۔ اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ جاری کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ بنڈپاقاسم پور نے وہاں دعا کی کہ تمام کے لئے یہ سال اچھا ہو۔ کسانوں کیلئے بارش بہتر اور فصل معیاری ہو۔ کورونا مرض میں لوگ مبتلا نہ ہوں۔ اس علاقے کی عوام سکھ شانتی سے زندگی گذارے۔ اس موقع پر دیوستھان کے نگران جگناتھ مہاراج ، گرام پنچایت چیرپرسن جگدیوی کے شوہر انیل کمار بنگورے ، دیگر قائدین راگھویندر منااکھیلی ، ملپا منااکھیلی ، شنکر منااکھیلی، پانڈپا نڑونچہ ، دیوستھان سمیتی کے قائدین اور گاؤں کے افراد شریک تھے۔