Taasir Urdu News Network | Bihar Sharif (Bihar) on 11-February-2021
بہارشریف: بند تھانہ علاقہ میں معمولی تنازعہ میں دو سگے بھائیوں کے گلا ریت کر قتل کرنے کا معاملہ ابھی تھما بھی نہیں تھا کہ بے خوف جرائم پیشوں نے تھر تھری علاقہ کے روپن بیگھہ گائوں میں عشق کے معاملے میں ملوث عاشق اور معشوقہ کی کدال سے پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دینے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ جس میں لڑکی کی شناخت ریکھا کماری اور لڑکے کی شناخت ہلسہ کے دھرم پور گائوں باشندہ نشانت کمار کے طور پر کیا گیا ہے۔ وہیں متوفی کے اہل خانہ نے عشق کے معاملے کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ متوفیہ ریکھا دیوی کی اپنے ہی شوہر سے کسی بات کو لیکر کہا سنی ہو گئی تھی۔ اسی کو لیکر پورے معاملے کو انجام دیا گیا ہے۔ بہر حال نالندہ پولس اس معاملے کی باریکی سے تحقیقات کرنے میں جٹی ہے۔ جلد ہی اس پورے معاملے کا خلاصہ پولس انتظامیہ کر لے گی۔