Taasir Urdu News Network | Jamshedpur (Jharkhand) on 23-February-2021
جمشید پور: جھارکھنڈ جرنلسٹ یونین کی ایک میٹنگ نرمل گیسٹ ہائوس میں اختتام پزیر ہوئی ۔ میٹنگ میں انڈین جرنلسٹ یونین نئی دہلی کے سابق قومی صدر ، سابق انڈین پریس کانسل آف انڈیا کے رکن ایس این سنہا موجود ہوئے ۔ دہلی سے جمشید پور پہنچنے پر جھارکھنڈ جرنلسٹ یونین کے ارکان نے گلدستہ دے کر ان کو اعزاز بخشی ۔ میٹنگ میں انہوں نے صحافیوں سے تعارف حاصل کرنے کے بعد یونین سے متعلق کئی اہم جانکاری اخباری نمائندوں کو دی ۔ انڈین پریس کانسل آف انڈیا رکن ایس این سنہا نے بتایا کے قبل کو نظر انداز کرتے ہوئے صحافت میں کافی بدلائو آیا ہے ۔ نئی ٹکنک کی وجہ سے صحافیوں کے کام کرنے کا انداز بدل گیا ہے ۔ یونین صحافیوں کے مفاد میں کام کرنا چاہتی ہے ۔ لیکن یونین عام طور پر کمزور ہوتی دیکھائی دے رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کے جس طرح سے آج ملک میں صحافیوں پر حملے ہو رہے ہیں ، ان کا قتل ہو رہا ہے ، یہ ایک تشویشناق بات ہے ۔ شری سنہا نے بتایا کے اس مدے پر صحافیوں کو متحد ہوکر یونین کو مضبوط کرنا ہوگا ، انہوں نے بتا یا کے آج کے وقت صحافیوں کو صحافت کے نظرے میں کام کرنے کی ضرورت ہے ، اس کے تحت کام کرنے والوں کو پریشانی ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یونین مضبوط ہونے سے صحافیوں کے مسائل کا سدباب ہو گا ۔ انہوں نے بتایا کے ہندوستان کی کئی ریاستوں میں صحافیوں کے لئے سرکار کی جانب سے کئی مراعات مل رہے ہیں ۔ اس کے لئے صحافیوں کو آگے بڑھ کر اتحاد کا مظاہرہ دیکھا نے کی ضرورت ہے ۔ یونین کو مضبوط کرنے سے صحافیوں کے فلاحی مفاد میں سرکار اور دوسرے کارپوریٹ دنیا میںبھی صحافیوں کی باتو پر اچھی سنوائی ہو گی ۔ اس میٹنگ میں شہر کے ممتاز صحافی ، یونین کے رکن شامل تھے ۔