دسترخوان

حیدر آبادی مٹن ٹماٹر کے ساتھ بنانے کی ترکیب

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir  Urdu  News  Network  |  Uploaded   on  17-February-2021

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

55 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

اجزاء

گوشت 1/2 کلو

ادرک(کدوکش کی ہوئی)1 کھانے کا چمچہ

لہسن کے 6 جوئے(پیسٹ تیار کر لیں)

زیرہ(کُٹا ہوا) 1 چائے کا چمچہ

ہلدی پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ

نمک حسب ذائقہ

مونگ پھلی کا تیل 3 کھانے کے چمچے

پیاز(چوپ کی ہوئی) 1 کپ

ٹماٹر 1/2 کلو(چوپ کرکے پیسٹ تیار کر لیں)

ہری مرچیں (چوپ کی ہوئی) 3-6 عدد

کری پتے 10-15 عدد

ہرا دھنیا 2-3 کھانے کے چمچے

تیار کرنے کی ترکیب

ایک پیالے میں گوشت ڈالیں۔

اس میں لہسن‘ادرک‘زیرہ‘ہلدی پاؤڈر اور نمک ملا کر اچھی طرح میرینیٹ کر لیں اور 1/2 گھنٹے کے لئے ایک طرف رکھ دیں۔

ایک نان اسٹک پین میں درمیانی آنچ پر تیل گرم کریں۔

اس میں پیاز ڈال کر براؤن کر لیں۔

اس کے بعد گوشت کو میرینیٹڈ مکسچر سمیت ڈال دیں۔

ایک منٹ فرائی کرنے کے بعد اس کو ڈھک دیں اور آنچ کم کرکے 8-10 منٹ تک فرائی کریں۔

اس کا ڈھکن ہٹا کر گوشت کو بھون لیں۔یہاں تک کہ گوشت کا رنگ براؤن ہو جائے۔

اس میں ٹماٹر‘ہری مرچیں‘کڑی پتے اور ہرا دھنیا ڈال کر دم پر رکھ دیں۔

گوشت گل جائے تو سرونگ ڈش میں نکال کر گرم گرم روٹیوں اور سالسہ کے ساتھ شروع کریں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper