Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

خونخوارجرائم پیشہ گرفتار

Written by Taasir Newspaper

Taasir  Urdu  News  Network  |  Bihar Sharif  (Bihar)   on  06-February-2021

بہار شریف: گذشتہ روز دیپ نگر تھانہ حلقہ کے ڈمراواں گائوں واقع سڑک کنارے بکسے میں بند ایک لاش برآمد ہوئی تھی۔ جسکی شناخت سوہ سرائے تھانہ حلقہ کے سہوکھر محلہ باشندہ دیپک کمار عرف پنٹو کے طور پر کیا گیا تھا۔ جس کے بعد اہل خانہ کے ذریعہ تھانہ میں ایک معاملہ درج کرایا گیا ۔ مذکورہ معاملے کے درج کرانے کے بعد پولس انتظامیہ نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پولس کپتان ہری پرساتھ نے آج پورے معاملے کو سلجھا لیا ہے۔ اور اس معاملے میں ملوث ساغر کمار نامی شخص کی گرفتاری کی گئی ہے۔ ملی اطلاع کے مطابق ساغر کمار کے ذریعہ ہی پورے واردات کو انجام دیا گیا تھا۔ اس متعلق ڈی ایس پی شبلی نعمانی نے کہا کہ جب سے مذکورہ معاملے کو درج کرایا گیا تھا تب سے ہماری ٹیم تمام پہلوئوں پر نگاہ جمائے ہوئے تھی اور اسی وجہ کر آج مجرم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مجرم کی گرفتار کے لئے کئی جگہو ںپر چھاپہ ماری بھی کی گئی تھی۔ اسی متعلق دیپ نگر تھانہ صدر مشتاق احمد نے کہا کہ مجرم کی گرفتاری سے ہمیں کامیابی ملی ہے۔ مذکورہ مجرم کی گرفتاری کے لئے ہم لوگوں کو کافی محنت کرنی پڑی ہے۔ اور پولس انتظامیہ نے متوفی کے اہل خانہ کو یہ یقین دلا دیا تھا کہ قصور وار کو قطعی بخشا نہیں جائے گا وہ جلد ہی پولس کی گرفت میں ہونگے۔

About the author

Taasir Newspaper