Taasir Urdu News Network | Darbhanga (Bihar) on 23-February-2021
دربھنگہ: دربھنگہ ہوائی اڈہ کے بارے میں ہر روز اچھی خبر آرہی ہے۔ یہاں پر ایپرن بننے کے بعد اب ایک ساتھ کئی پروازوں کا ہونا ممکن ہو گیا ہے ، جبکہ دہلی سے دربھنگہ اور دربھنگہ سے دہلی آنے اور جانے والی پروازوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے مسافروں کا سفر مزید آسان ہوگیا ہے۔دربھنگہ ہوائی اڈے سے ایک ہفتہ کے اندر اب تک زیادہ تر افراد نے فضائی سفر کیا ہے۔ ایک ہفتہ میں دربھنگہ سے ہوائی سفر نے ریکارڈ توڑا ہے۔ واضح ہو کہ اس ایک ہفتہ میں 9893 مسافروں نے فضائی پرواز کے ذریعہ سفر کیا ہے ، جس میں دربھنگہ ایئرپورٹ جانے اور آنے والے مسافروں کی تعداد بھی شامل ہے۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق 14 سے 21 فروری تک 28 پروازوں نے دربھنگہ سے اڑان بھری ، جبکہ دہلی ، ممبئی اور بنگلورو سے بھی اتنے ہی فلایٹس نے دربھنگہ ہوائی اڈے پر مسافروں کو لے کر لینڈ کیا ، دربھنگہ ایئرپورٹ سے انڈیگو ایئر لائن کی فلائٹ جلد شروع ہوجائے گی۔ فلائٹ کی تعداد اضافے سے ہوائی کرایہ میں کمی آسکتی ہے۔ دو فلایٹس دربھنگہ سے دہلی کے لئے پرواز کرتی ہیں ، جبکہ زیادہ تر مسافر صرف دہلی کے لئے بکنگ کراتے ہیں، نیز دوسرے روٹ پر فلائٹ میں سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد بھی بہتر ہے۔