Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دربھنگہ

دربھنگہ سے دہلی کے لئے اسپائس جیٹ کی دو پروازیں 15 فروری سے

Written by Taasir Newspaper

Taasir  Urdu  News  Network  |  Darbhanga  (Bihar)   on  10-February-2021

دربھنگہ: ۔دربھنگہ ایئرپورٹ کو لے کر ایک اچھی خبر اسپائس جیٹ کے طرف سے سامنے آئی ہے۔ اسپائس جیٹ دربھنگہ سے دہلی کے درمیان اسی ماہ ایک نئی فلائٹ سروس شروع کرنے جارہا ہے۔ اسپائس جیٹ کی طرف سے دربھنگہ سے دہلی اور دربھنگہ کے درمیان (SG497/498) کی پرواز جلد شروع کردی جائے گی ، جس کی بکنگ اسپائس جیٹ کی ویب سائٹ پر جاری ہے۔ نئی فلائٹ 15 فروری سے دربھنگہ دہلی کے درمیان اڑان بھرے گی۔ اسپائس جیٹ کی فلائٹ نمبر SG.497 دہلی سے 11.10 منٹ پر اڑ کر 12:35 بجے دربھنگہ پہنچے گی وہیں فلائٹ نمبر SG 498 دربھنگہ سے 1.15 میں اڑ کر 03:40 بجے دہلی پہنچے گی۔ دربھنگہ سے دہلی کے درمیان پروازوں میں اضافہ کا مطالبہ دربھنگہ ہوائی اڈہ شروع ہوتے ہی ہونے لگا تھا۔ اسپائس جیٹ نے بھی فلائٹ کی تعداد میں اضافے کا اشارہ کیا تھا۔ اب نئی فلائٹ کے متعارف ہونے کے ساتھ ہی لوگوں کے پاس دہلی جانے کے لئے مزید گنجائش ہو گی۔ دہلی دربھنگہ کے درمیان پہلے کے مقابلے میں کم قیمت پر فلائٹ کی ٹکٹیں مسافروں کے لئے دستیاب ہوں‌ گی۔ واضح ہو کہ دہلی دربھنگہ کے درمیان واحد فلائٹ ہونے کی وجہ سے ٹکٹوں کی قیمت پٹنہ سے کہیں زیادہ ہے۔ خدمت میں توسیع کے ساتھ ہی مسافروں کے لئے دہلی پہنچنا پہلے کی بنسبت آسان ہوجائے گا۔

About the author

Taasir Newspaper