Taasir Urdu News Network | Bihar Sharif (Bihar) on 06-February-2021
بہار شریف: سوہ سرائے تھانہ حلقہ کے سنگت پر واقع دن دہاڑے اسلحہ کا خوف دکھاتے ہوئے ڈکیٹیوں نے گھر میں گھنس کر نقد ، سونے چاندی کے زیورات سمیت لاکھوں کی جائداد لوٹ لی۔ ملی اطلاع کے مطابق الکٹرک تاجر سجیت کمار کسی کام کے غرض سے گھر کے باہر گئے تھے جبکہ انکی اہلیہ و بیٹا گھر میں موجود تھا۔ اسی دوران چار کی تعداد میں ڈکیٹ ہتھیاروں سے لیس ہو کر گھر میں گھنسے اور انکے بیٹے کو یرغمال بنا کر اسلحہ کا خوف دکھاتے ہوئے گھر میں رکھے سونے چاندی کے زیورات کے ساتھ ساتھ نقد روپئے بھی لوٹ لیا۔ جیسے ہی اس معاملے کی اطلاع ڈی ایس پی ڈاکٹر شبلی نعمانی کو ملی وہ فوراََ ہی موقع پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔ متاثرہ کے اہل خانہ کو یہ یقین دلایا کہ قصور وار کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا۔