فن فنکار

دیا مرزا نے شادی کی رسومات کیلئے خاتون پنڈت کا انتخاب کیا

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

تاثیر نیوز نیٹورک 21فروری 2021
محمد شہباز احمد ، رانچی

ممبئی (پی ایس آئی)حال ہی میں صنعتکار ویبھووراکھی کے ساتھ شادی کرنے والی بولی وڈ اداکارہ دیا مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شادی کی رسومات کیلئے مرد کے بجائے ایک خاتون پنڈت کا انتخاب کیا تھا۔اداکارہ نے میڈیا سے بات کرتیہوئے کہا کہ ہمارے لیے شادی کی سب سے بڑی بات ویدک کی تقریب تھی جو ایک خاتون پنڈت نے سرانجام دیں۔دیا کے مطابق چند سال قبل تک اپنی بچپن کی دوست اننیا کی شادی میں شریک ہونے سے قبل میں نے کبھی بھی ایک خاتون کو شادی کی رسومات ادا کرتے نہیں دیکھا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے لیے اننیا کی شادی کا تحفہ شیلا عطا کو لانا تھا جو اس کی خالہ اورکاہنہ ہیں۔اس طرح سے شادی کرنا بہت ہی خوشی کی بات ہے۔دیا مرزا نے نہ صرف خاتون پنڈت کو بلایا بلکہ شادی کے موقع پر 2 اہم ترین رسمیں کنیا دان اور بدائی بھی نہیں کیں۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ہم اپنے پورے دل سے یہ امید کرتے ہیں کہ اب بہت سے اور نئے جوڑے بھی ایسا ہی کریں گے، وقت آگیا ہے کہ خواتین لامحدود طاقت اور اختیارات کی مالک ہوں۔اور پرانی چیزوں کو نئی سے تبدیل کریں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper