Taasir Urdu News Network | Purniya (Bihar) on 22-February-2021
پورنیہ : قومی فوڈ سیکیورٹی اسکیم کے تحت راشن کارڈ پر موجود تمام کنبہ کے افراد کا آدھار نمبر لازمی کردیا گیا ہے۔ اگر راشن کارڈ رکھنے والے اپنے کارڈ کو 31 مارچ تک آدھار سے نہیں جوڑتے ہیں تو ، ان کا راشن کارڈ بلوک کردیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ سپلائی آفیسر سشیل کمار نے بتایا کہ ضلع میں تقریبا 20 فیصد راشن کارڈ ہولڈروں کے کارڈ جوڑا ہوانہیں ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 31 مارچ تک اگر آدھار کارڈ سے نہیں جوڑا تو اسے یکم اپریل سے راشن ملنا بند ہوجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آدھار سے جوڑنے کے لئے 24 اور 25 فروری کو خصوصی مہم چلائی جائے گی۔ اس سلسلے میں تمام ڈیلرز کو ہدایت دی گئی ہے۔