Taasir Urdu News Network | Jamshedpur (Jharkhand) on 22-February-2021
جمشیدپور: بھارتیہ جنتا پارٹی کے جھارکھنڈ پردیس ترجمان اور سابق رکن اسمبلی کنال سارنگی نے آ ج شری رام مندر فنڈ فراہمی مہم میں تعائون کیا ،انہوں نے شری رام جنم بھومی کے نام پہ 11ہزار روپیہ کا چیک جمشید پور کے فنڈ میں سپرد کیا ،بھاجپا کی ریاستی سکریٹری ریتا مشرا بسٹوپور علاقہ کی فنڈ فراہمی مہم کی چیف نے سیلش ٹھاکر کی موجودگی میں وہ چیک سپرد کیاگیا ۔سابق رکن اسمبلی کنال سارنگی نے کہا ہے کہ اس طرح کے مذہبی موقع ہزاروں سال میں آتے ہیں اس لئے وہ رام مندر تعمیر کے اس موقع پر اپنے خاندان کی جانب سے یہ تعائون رقم دے رہے ہیں ۔ تاکہ لوگ شاندار مندر کی تعمیر کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لے، کنال سا رنگی نے جمشید پور کے لوگوں سے بڑھ چڑھ کر اس مہم میں حصہ لینے کی اپیل کی ۔