Taasir Urdu News Network | Bagaha (Bihar) on 15-February-2021
بگہا: بگہا میں سرسو تی پو جا پر امن اور خیر سگالی کے ماحول میں منانے کیلئے اتوار کو پٹکھولی اوپی تھانہ احاطہ میں امن کمیٹی کی میٹنگ منعقد کی گئی ۔جس کی صدارت بگہا 2بلاک کے بی ڈی او پرنو گری نے کی ۔جبکہ نظامت تھانہ صدر سریش یا دو نے کیا ۔اس مو قع پر شہر کے سبھی عوامی نمائندے سمیت سر سوتی پو جا کے ممبر مو جو درہے ۔میٹنگ کے دوران سبھی کے مسائل کو سننے کے بعد تھانہ صدر سریش یا دو نے کہا کہ کسی طرح کی روکاوٹ ہوتی ہےتو پہلے اطلاع پولس کو دیں ۔ساتھ ہی پٹکھو لی تھانہ حلقہ میں امن امان قائم رکھنا ہو گا ،تاکہ کسی قسم کا کوئی نا خو شگوار واقعہ نہ پیش آئے ۔سبھی عوامی نمائندوں ،معزز لو گوں سے امن وامان قائم رکھنے کے ساتھ ہی انتظامیہ سے تعاون کرنے کی اپیل کی گئی ۔بی ڈی او پرنوگری نے بتا یا کہ انتظامیہ کے ذریعہ دیے گئے رہنماہدا یات کی روشنی میں اس سال پو جا ہو گی۔اخیر میں سبھی افسران نے سبھی مو جو د معززین کو مبارکبا د پیش کر تے ہوئے میٹنگ کا اختتام کیا ۔مو قع پر علاقہ کی پو جا سمیتیوں ،نمائندہ حضرات اور معزز افراد مو جو دتھے ۔