ملک بھر سے

شاہین باغ میں ہیلپ چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام مفت طبی جانچ کیمپ کا انعقاد

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir  Urdu  News  Network  |  New Delhi  (India)   on  22-February-2021

نئی دہلی : شاہین باغ دہلی میں ہیلپ چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک فری ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیاس کیمپ میں آنکھوں کے ڈاکٹر، ماہر امراض چشم ودیگر امراض کے ڈاکٹر موجود تھے۔ یہ کیمپ سی 251 کے طیب مسجد کے پاس لگایا گیا تھا ۔اس کو کامیاب بنانے میں ہیلپ چیریٹیبل ٹرسٹ کی چیئر مین بانی تنویر جہاں (گڑ یاجی)، ہیلپ چیریٹیبل ٹرسٹ کے رکن بشر اطلعت ،سمر اتیاگی ،نازش اقبال ، ارم، عمرانا، طلعت فاطمہ، لیاقت علی نے اہم رول ادا کیا ۔۔ اس کیمپ میں تمام مریضوں کو مفت دوائیں تقسیم کی گئیںاس کیمپ میں جانچ پر ۵۰ فیصد کی چھوٹ دی گئی ۔اس موقع پر تنویر جہاں نے کہا کہ ہمارا مقصدسماجی کام کے ذریعہ معاشرے کی بہتری میںاپنا رول ادا کرنا ہے۔ ہم سماجی کاموں میں مستقل حصہ لیتے ہیں۔ لوگوں کی زندگیوں میں خوشیاں لانا ہی ہمارے ہیلپ چیریٹیبل ٹرسٹ کا واحد مقصد ہے ہم ہمیشہ اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے کام کرتے ہیں۔ اور اسی طرح کے ایک تناظر میں خواتین کی بہت سی خواتین جو گھر گھر کر کام کرتی ہیں ان کے بچے اس دوران بھٹک جاتے ہیں جس کی وجہ سے والدین بھی پریشان ہو جاتے ہیںجس کی کائونسلنگ ہم کرتے ہیں۔ بچوں کو گھر میں مشغول رکھنے کے لئیکتابیں اور کھلونے بھی تقسیم کرتے ہیں۔ ان میں سے بہت سے بچے پیسے کی کمی کی وجہ سے اسکول نہیں جاسکتے ہمارے رضاکار ان بچوں کو بنیادی تعلیم بھی فراہم کرتے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper