Taasir Urdu News Network | Darbhanga (Bihar) on 19-February-2021
سنگھوارہ دربھنگہ: مقامی پولس نے بھوانی پور گاؤں میں چھاپے ماری کر شادی میں آئے ایک شرابی باراتی اجئے یادو کو گرفتارکر لیا ہے بتایا جاتا ہے کہ وہ شادی میں شراب پی کر ہنگامہ کررہے تھے وہیں دوسری طرف دیر شب سنگھوارہ لال پور چوک کے قریب شیام سندر چوپال و شری رام ٹھاکر کو نشے کی حالت میں پولس نے گرفتار کر لیا ہے اور تینوں کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے اس بابت سنگھوارہ تھانہ صدر امت کمار نے بتایا کہ یہ تینوں شادی کی تقریب میں شرکت کرنے آئے تھے نشے کی حالت میں ہنگامہ کر گالی گلوج کررہے تھے جس کی اطلاع پولس کو دی گئی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولس نے تینوں کو نشے کی حالت میں گرفتار کیا ہے۔