Taasir Urdu News Network | Patna (Bihar) on 23-February-2021
پٹنہ: صحافی اور فنکار شعیب قریشی کو ستردھار کے جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ نواب عالم کے ذریعہ نوازا گیا ۔ اس موقع پر انہو ںنے کہا کہ ناٹیہ مہوتسو کے درمیان ستر دھار کی کئی سالوں سے روایت رہی ہے کہ صحافیوں ، مہمانوں اور دانشوران کو نوازا جائے ۔ اسی کڑ ی میں انہو ںنے کہا کہ علاقہ میں ابھرتے فنکاروں کوریاست اور ملک سے تعارف کرانے میں صحافیوں کا اہم کردار رہا ہے ۔ انہو ںنے بتایا کہ صحافیوں کو نواز کر مجھے کافی خوشی ہورہی ہے ۔ نواب عالم نے کہا کہ صحافیوں کی زندگی رسکی ہوتی ہے ۔ پھر بھی وہ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھاتے ہیں۔