Taasir Urdu News Network | Muzaffarpur (Bihar) on 16-February-2021
مظفر پور: صدار اسپتال احاطہ کے یو نیسیف دفتر میں آج دو پہر شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی ۔جس سے کچھ دیر کیلئے افرا تفری کا ماحول بنا رہا ،اطلاع ملنے پر پہنچی فائر بر یگیڈ کی ٹیم نے آگ پر قابو پایا ۔اس سے پہلے صحت ملازمین نے اسپتال میں لگے فائر فائٹر کے سہارے آگ پر قابو پانے کی کو شش کی ،کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پا یا گیا ۔آگ پر قابو پانے کی کو شش کے دوران بند دفتر کا تالا تو ڑ کر ہر ممکن اس میں رکھے سامان و کا غذات وغیر ہ کو بچا لیا گیا ۔اس درمیان نصف درجن کر سیاں ،پنکھا ،اور اہم کا غذات جل کر راکھ ہوگیا ۔یو نیسیف کے روشن کمارنے حادثہ کی اطلاع اپنے ریا ستی دفتر کو دی ہے۔اطلاع کے بعد اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر این کے چو دھری و دیگر افسران نے مو قع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا ۔جا نکاری کے مطابق فی الحال یو نیسیف دفتر کو پورانے خاتون وارڈ میں شفٹ کیا گیا ہے۔اسپتال کے منیجر پر وین کمار نے بتا یاکہ آگ لگنے سے جلے سامان اور نقصان کا جا ئزہ لیا جا رہا ہے ۔