Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

بہار

مال برداری منصوبوں سے تاجرطبقہ مستفید

Written by Taasir Newspaper

Taasir  Urdu  News  Network  |  Hazipur  (Bihar)   on  17-February-2021

حاجی پور : وزارت ریل کے ذریعہ سال 2024تک مال برداری کو دوگنا کرنے کے نشانے پر کام کیا جارہا ہے ۔ نشانے کو پورا کرنے کیلئے ہیڈ کوارٹر اور ڈویزن سطح پر بزنس ڈیولپمنٹ یونٹ (بی ڈی یو)کی تشکیل کی گئی ہے ۔ تاجر طبقوں کی فلاح ، مال برداری اور پارسل بکنگ میں اضافہ کیلئے تشکیل بی ڈی یو کی کوششوں کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔ بی ڈی یو کی کوشش سے ای سی آر کے ذریعہ ویسے سامانوں کی ڈھولائی شروع کردی گئی ہے ۔جس کی ٹرانسپورٹنگ سڑک کے راستے ہوتی تھی ۔ اس سے ریلوے کی آمدنی میں اضافہ ہورہا ہے ۔ کفایتی اور محفوظ مال برداری سے تاجر طبقہ مستفیض ہورہا ہے ۔ سی پی آر او راجیش کمار نے بتایا کہ دھنباد ڈویزن کے ذریعہ آج پہلی بار بکارو تھرمل پاور اسٹیشن سائڈنگ سے اسٹار سمنٹ کیلئے فلائی ایش کی لوڈنگ کی گئی ۔ جس سے 30لاکھ روپئے روینیو حاصل ہوا ۔اس سے ماحولیاتی تحفظ میں بھی مدد ملے گی ۔اس سلسلے میں پنڈ ت دین دیال اپادھیائے کے ذریعہ جنوری 2021میں مال ڈھولائی سے موصولہ آمدنی میں قابل ذکر 43فیصد جبکہ پارسل سے 78.7فیصد کا ا ضافہ درج کیا گیا ہے ۔ جنوری ماہ میں ڈی ڈی یو ڈویزن کے ذریعہ دھان کی لوڈنگ کافی زیادہ کی گئی جس سے 19کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ۔

About the author

Taasir Newspaper