فن فنکار

مسٹری تھریلر ‘چہرے’ 30 اپریل کوہوگی ریلیز

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir  Urdu  News  Network  |  Mumbai  (Maharashtra)   on  23-February-2021

ممبئی: میگا اسٹار امیتابھ بچن اور عمران ہاشمی کی مسٹری۔ تھریلر فلم ‘چہرے ‘ کی ریلیز کی تاریخ فائنل ہوگئی ہے۔ یہ فلم، جو ایک طویل عرصے سے چرچہ میں ہے ، رواں سال 30 اپریل کوریلیزہوگی۔ یہ معلومات اداکار عمران ہاشمی نے سوشل میڈیا پر فلم کا نیا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے دی۔اس پوسٹر میں امیتابھ بچن کوٹ پہنے ہوئے ہیں اور سر پر اونی ٹوپی اور چشمہ لگائے ہوئے ہیں۔ ان کی لمبی داڑھی میں گرہ لگی ہوئی ہے۔ فلم کے اس پوسٹر میں امیتابھ کے علاوہ عمران ہاشمی ، انو کپور ، کرسٹل ڈسوزا وغیرہ بھی نظر آرہے ہیں ۔ فلم میں امیتابھ بچن اورعمران ہاشمی پہلی بار اسکرین شیئر کررہے ہیں۔ اس فلم میں امیتابھ نے ریٹائرڈ وکیل ویرسہائے کے کردار میں ہے ، جبکہ عمران ہاشمی ایک تاجر کرن اوبرائے کا کردار ادا کررہے ہیں۔ اس فلم میں امیتابھ اور عمران کے علاوہ کرسٹل ڈی سوزا بھی مرکزی کردار میں ہیں ، جو اس فلم میں امیتابھ کی بیٹی دیا سہائے کا کردار ادا کریں گی۔ فلم کے دیگر کرداروں میں انو کپور ، ریا چکرورتی ، رگھوویر یادو اور سدھانت کپور اہم کرداروں میں ہیں۔اس فلم کو آنند پنڈت موشن پکچرس اور سرسوتی انٹرٹینمنٹ پرائیوٹ لمیٹڈ پروڈیوس کر رہے ہیں اور اس کی ہدایت کاری رومی جعفری نے کی ہے۔ فلم 30 اپریل 2021 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی ۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper