دنیا بھر سے

معروف بزنس مین شکیب احسن کی والدہ کے انتقال

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir  Urdu  News  Network  |  Doha  (Qatar)   on  19-February-2021

دوحہ: بزم صدف انٹرنیشنل کی دوحہ اکائی کے سرپرست اور قطر کے جانے مانے بزنس مین جناب شکیب احسن کی والدہ محترمہ قدسیہ بانو جو پٹنہ میں ایک عرصے تک درس و تدریس کے فرائض انجام دینے کے بعد اب اپنے خاوند اور چھوٹے بیٹے کے ہمراہ شارجہ میں قیام پزیر تھیں ان کا گزشتہ ہفتے ان کا کورونا کی بیماری سے انتقال ہو گیا ہے۔ وہ پچھلے ہفتوں سے شارجہ کے زہرا اسپتال میں زیر علاج تھیں۔اس ضمن میں بزم صدف دوحہ نے ایک آن لائن تعزیتی نشست اک انعقاد کیا جس میں نہ صرف دوحہ بلکہ ہندوستان، کویت ، عمارات اور دیگر کئی ممالک کے شرکاء نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز قاری سیف الر حمن کی تلاوت سے ہوا۔بزم صدف دوحہ چیپٹر کے صدر ڈاکٹر ندیم ظفر جیلانی دانش نے کہا کہ دنیا بھر سے ہمیں تعزیت کے پیغام مل رہے تھے اور یہ مناسب خیال کیا گیا کہ وبائی احتیاط کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے ایک آن لائن پراگرام رکھا جا سکے تاکہ بزم صدف کے ممبران اپنے سرپرست سے اس دکھ کی گھڑی میں اظہار ہمدردی کے سکیں۔بزم صدف انٹرنیشنل کے چیئر مین جناب شہاب الدین احمد نے اپنے پیغام میں کہا کہ بزم صدف سے جڑے ہوئے لوگ ایک فیملی کی طرح ہیں اور اپنے سرپرست کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔بزم صدف انٹرنیشنل کے ڈائرکٹر پروفیسر صفدر امام قادری صاحب جنہوں نے رات گئے ہندوستان سے پروگرام میں شرکت کی، کہا کہ والدین کا چلے جانا ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، اور دعا کی کہ اللہ رب العزت پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے ۔دیگر احباب جنہوں نے اس موقع پر اظہار تاسف کیا ان میں بزم صدف انٹرنیشنل کے پروگرام ڈائرکٹر جناب احمد اشفاق، بزم صدف کویت چیپٹر کے صدر جناب مسعود حساس، بزم صدف دوحہ کے نائب صدر جناب وقار احمد، جنرل سیکرٹری جناب وصی الحق، پروگرام کوآرڈینیٹر جناب عرفان اللہ اور جوائنٹ سیکریٹری رضوان احمد شامل تھے۔ اس کے علاوہ بزم صدف دوحہ کے مشیر جناب اكرم الحق، مجلس منتظمہ کے ممبر جناب رحمت اللہ انصاری اور اختر رضا نے بھی اپنے غم کا اظہار کیا۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper