ملک بھر سے

ملک میں کورونا کے تقریباً 14000 نئے کیسز ،101 اموات

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir  Urdu  News  Network  |  New Delhi  (India)   on  20-February-2021

نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس کے تقریباً 14000 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کی طرف سے ہفتے کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 13993 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ،اس کے ساتھ ہی کورونا مریضوںکی کل تعداد بڑھ کر 10977387 ہوگئی ہے۔ جمعہ کے روز 13193 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔ اس دوران یعنی گذشتہ 24 گھنٹوں میں 101 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ اب تک مہلوکین کی مجموعی تعداد 156212 ہوگئی ہے ہندوستان میں حالیہ دنوں میں کورونا کے نئے کیسزایک بار پھر عروج پر ہیں۔وزارت صحت کی جانب سے دیئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10307 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، اور اب تک ملک میں کل 10678048 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر فعال مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے کیونکہ نئے مریضوں کی تعداد صحت یاب ہونے والوں سے زیادہ ہے۔ کورونا وائرس کے فعال کیسز بڑھ کر 143127 ہو گئے ہیں ، جو کل کیسز کا 1.27 فیصد ہے۔22 دن کے بعد ملک میں کورونا کے تقریباً 14000 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس سے قبل 29 جنوری کو 18855 کیسزرپورٹ ہوئے تھے۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے مطابق 19 فروری تک ملک میں 210261480 نمونوں کی جانچ ہوچکی ہے۔ ان میں سے 786618 نمونوں کا ٹیسٹ جمعہ کو کیا گیا۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper