ملک بھر سے

مہاراشٹر میں پھر بڑھنے لگے کوروناکے نئے معاملات

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir  Urdu  News  Network  |  Maharashtra  (India)   on  20-February-2021

مہاراشٹر: ملک میں کورونا وائرس کی عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹر میں رفتہ رفتہ نئے کیسز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اضافے کے بعد جمعہ کے روز زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر 44765 ہو گئی۔ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ریاست میں 6112 نئے متاثرین کی تصدیق ہونے سے متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 2087632 ہوگئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس عرصے میں مزید 2159 مریضوں کی شفایابی کے ساتھ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1989963 ہوگئی ہے اور مزید 44 مریضوں کی اموات ہونے سے کل تعداد 51713 ہوگئی ہے۔ریاست میں مریضوں کی شفایابی کی شرح گھٹ کر 95.32 فیصد پر آگئی ہے جبکہ اموات کی شرح 2.48 فیصد ہے۔ واضح ر ہے کہ کورونا وائرس کے معاملے میں مہاراشٹر ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔ادھر مہاراشٹرکے ناسک ضلع جنرل اسپتال کی جانب سے جمعہ کو جاری ایک رپورٹ کے مطابق ضلع میں اب تک کووڈ-19 کے وائرس سے ایک لاکھ 15 ہزار 583 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ فی الحال کورونا وائرس کے 1357 مریضوں کا علاج جاری ہے جبکہ 2079 مریضوں کی اب تک موت ہو چکی ہے۔ ضلع میں اب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح 97.11 فیصد ہے جس میں ناسک میں 96.40 فیصد، ناسک شہری میں 97.74 فیصد، مالیگاؤں میں 92.89 فیصد اور باہری اضلاع میں 94.25 فیصد ہے۔دارالحکومت دہلی میں صحتیاب مریضوں کی تعداد میں صرف ایک کی کمی کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات 1053 پر برقرار رہے۔ دہلی میں جمعہ کو فعال معاملے 1053 پر برقرار رہے۔ راجدھانی میں صحتیاب ہونے والے لوگوں کی تعداد میں محض ایک کی کمی کی وجہ سے سرگرم معاملوں میں یہ استحکام درج کیا گیا۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper