Taasir Urdu News Network | Jamshedpur (Jharkhand) on 26-February-2021
جمشید پور: ضلع کے ڈی سی سورج کمار نے میٹرک امتحان مر اکز مقرر کرنے کے لئے ضلعی سطح میٹنگ ضلعی کلکٹریٹ میں کی ، ضلعے میں دسویں اور بارہویں بورڈ امتحانی مراکز کے مقرر کے لئے ضلعی سطحی کمیٹی کی میٹنگ طلب کی گئی ، میٹنگ مین جمشید پور کے ایم پی اور ارکان اسمبلی کے نمائندہ شامل ہوئے ۔ میٹرک امتحان کے لئے 107مراکز اور انٹر امتحان کے لئے 3مراکز بنانے پر اتفاق ہوا ۔ گزشتہ دفعہ کے مقابلہ میں 35مراکز زیادہ بنائے جا رہے ہیں تاکہ کوویڈ ۔19 کے ایس او پی پر عمل کیا جا سکے ڈی سی نے تمام بلاک تعلیمی مشتہر کو مجوزہ مراکز کا نقصا معائنہ کرنے اور تصدیق کرکے درخواست مہیا کرانے کی ہدایت دی ، ساتھ ہی تمام ضروری مراعات کو مہیا کرانے کی یقین دہانی کرانے کی ہدایت دی ۔ میتنگ میں اے ڈی ایم لاء اینڈ آرڈر نند کشیور لال ، اے ڈی سی پر دیپ پر ساد ، ضلعی تعلیمی افسر ایس ڈی تگا ، ضلعی تعلیمی افسر وینت کمار ، اور تعلیمی شعبہ کے دوسر ے افسر اور ملازمین موجود تھے ۔