فن فنکار

پوجا بھٹ نے بہت کم وقت میں ڈائریکٹر پروڈیوسر سے اداکاری تک کاسفرطے کیا

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir  Urdu  News  Network  |  Mumbai  (Maharashtra)   on  23-February-2021

ممبئی: فلم ‘ دل ہے کہ مانتانہیں ‘ سے سرخیوں میں آنے والی پوجابھٹ 24 فروری 1972 کو بمبئی میں پیدا ہوئی۔ ان کے والد مہیش بھٹ فلمی دنیا کے مشہور فلمساز اورہدایتکار ہیں۔17 سال کی عمر میں، پوجا نے ٹیلی ویژن فلم ‘ڈیڈی’ سے مہیش بھٹ کی ہدایت میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ شرابی باپ اور اس کی بیٹی کے مابین تعلقات کی بنیاد پر ، اس فلم میں انوپم کھیر پوجا کے والد کے کردارمیں نظرآئے تھے۔ اس کے بعد، پوجا نے فلم ‘دل ہے کہ مانتانہیں’ سے بڑی اسکرین پر دستک دی۔ اس فلم میں ان کے مخالف عامر خان تھے۔ یہ فلم آسکر وننگ فلم کا ریمیک تھا۔ اس فلم میں پوجا کے معصوم انداز نے سب کا دل جیت لیا۔ ساتھ ہی یہ فلم باکس آفس پر بھی ہٹ ثابت ہوئی۔ پوجا نے اپنے فلمی کیریئر میں بطور اداکارہ ہر شکل میں کام کیا۔اداکاری کے علاوہ پوجا نے کامیابی کے ساتھ کئی فلموں کی ہدایتکاری بھی کی۔ انہوں نے سال 2003 میں آئی فلم ‘پاپ’ سے فلم ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھا۔پوجا بھٹ نے بہت کم وقت میں ڈائریکٹر پروڈیوسر سے اداکاری تک کاسفرکیا۔ پوجا بھٹ نے 2003 میں منیش مکھیجا سے شادی کی تھی ، لیکن شادی کے 11 سال بعد 2014 میں دونوں الگ ہوگئے۔ پوجا بھٹ سوشل میڈیا پر بھی بہت متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی زندگی سے متعلق بہت سی اہم کہانیاں بھی بے باکی کے ساتھ مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔ پوجا بھٹ جلد ہی نیٹ فلکس کی ویب سیریز ‘ بمبئی بیگمس’ میں نظر آئیں گی۔ یہ ویب سیریز 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی جائے گی۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper