Taasir Urdu News Network | Begusarai (Bihar) on 06-February-2021
بیگوسرائے: گذشتہ دن 3 فروری کی شام پولس کو اطلاع ملی کہ ایف سی آئی تھانہ حلقہ کے بیہٹ ابراہیم پور ٹولہ واقع اپ گریڈ مڈل اسکول ریلوے کالونی میں جرائم پیشہ اسلحہ کے ساتھ چھپے ہوئے ہیں۔ پولس کے ذریعہ گھیرابندی کر کے وہاں سے پانچ جرائم پیشوں کو اسلحہ کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ پانچوں ملزمین نے چوری واردات میں ملوث ہونے کی بات قبول کی ہے۔ ان پانچوں ملزمین کے پاس سے پولس نے 35 ہزار روپئے نقد ، تین کٹا، تین کارتوس، پانچ موبائیل، ایک چوری کی بائیک پولس نے برآمد کیا ہے۔ ایس پی اوکاش کمار نے آج پریس کانفرنس منعقد کے میڈیا کو بتایا کہ گذشتہ سال دسمبر کے آخر میں اور اس سال جنوری میں صدر سب ڈویزن حلقہ میں کچھ لوٹ کی واردات کو انجام دیا گیا۔ یہ پانچوں ملزمین کسی نہ کسی واردات میں شامل تھے۔