فن فنکار

پھر سے آگیا ہے آلٹ بالاجی اور زی 5کا دھماکے دار شو

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir  Urdu  News  Network  |  Patna  (Bihar)   on  19-February-2021

پٹنہ: آلٹ با لاجی اور زی 5نے اپنا مطلوبہ شو دیو ڈی ڈی کا دوسرا سیزن یعنی سیزن 2لانچ کر دیا ہے ۔یہ سریز شروعات میں سرت چندرچٹو اپادھیائے ناول دیو داس پر مبنی تھا ۔لیکن ایک خاتون کے نظریہ سے ۔بھلے ہی یہ بے حد پرانی کہانی ہے جسے صدیو سے لو گ جا نتے ہیں لیکن اس شو کے بالکل نئے اور فریش اپروچ کی وجہ کر آج بھی یہ قابل عمل ہے ۔او ر اس کی کہانی آپ کو آخر تک باندھے رکھے گی ۔جیسے جیسے کہانی آگے بڑھتی ہے پلا ٹ میں ٹو ئٹس آتے جا تے ہیں جو شاندار ہیں۔پہلے سیزن میں آپنے دیکھا کہ دیویکا جو کہ 22سال کی جئے پور لڑکی ہے ،جسے اس با ت سے بالکل فرق نہیں پڑ تا کہ لو گ اس کے بارے میں کہا سو چتے ہیں ،وہ تیز ہے ،نڈر ہے اور خو د اعتمادی سے بھر پور ہے وہ با قی لڑکیوں کی طرح نہیں ہے جو اپنے خاندان کے ذریعہ کھینچی گئی لکچھمن ریکھا کو پا ر نہیں کرتی ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper