بہار

کسان سبھا کی جانب سے اسمبلی مارچ 24کو

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir  Urdu  News  Network  |  Patna  (Bihar)   on  22-February-2021

پٹنہ : بہار کسان سبھا کے صدر رام چندر سنگھ یادو ،ریاستی سکریٹری روند ر ناتھ سمیت دیگر رہنمائوں نے آج پٹنہ میں کہاکہ ڈھائی ماہ سے زیادہ کسانوں کی تحریک اور دھار دار بنانے کیلئے کسان سبھا کئی پروگرام چلائے گی ۔ اس کے تحت 24مارچ کو لاکھوں کسان اسمبلی مارچ میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ زرعی قانون کو واپس لیا جائے ، ایم ایس پی کو قانونی درجہ دیا جائے ، سوامی ناتھن کمیشن کی سفارشات کو نافذ کیا جائے اور کسانوں کے قرض معاف کرنے جیسے مطالبے کئے گئے ۔ کسان مارچ کی تیاری کے سلسلے میں کسان سبھا کی جانب سے 11مارچ کو سوامی سہجانند سروسوتی کی جینتی کے موقع پر سبھی ڈویزنل ہیڈکوارٹر میں کسان جاگر ن یاترا نکالی جائے گی ۔ تین سے 10مارچ تک کسان کارکنان کی میٹنگ ہوگی ۔ جس میں تحریک کو کامیاب بنانے پر غوروخوض کیا جائے گا ۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper