ملک بھر سے

کٹیہار بھیانک سڑک حادثے پر پی ایم مودی نے کیا اظہار افسوس

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir  Urdu  News  Network  |  Samastipur  (Bihar)   on  23-February-2021

سمستی پور: کٹیہار میں ہوئے بھیانک سڑک حادثے میں سمستی پور کے چھ لوگوں کی ہلاکت کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کر کے اپنے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ اس بھیانک سڑک حادثے میں سمستی پور ضلع کے روسرا تھانہ حلقہ کے ایک کنبہ کے چھ لوگوں کی دردناک موت اور تین شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں ۔بتایا جاتا ہے کہ روسرا تھانہ حلقہ سے ایک اسکارپیو پر سوار نو افراد کٹیہار ضلع کے لڑکا دیکھنے کی رسم ادا کر واپس آج صبح لوٹ رہے تھے تبھی کرسیلا پل کے نزدیک ڈرائیور کا توازن اچانک بگڑ گیا اور اسکارپیو ایک ٹرک سے جا ٹکرایا ۔اس بھیانک حادثے میں جہاں اسکارپیو پر سوار چھ افراد کی موقع پر ہی دردناک موت ہوگئی وہیں تین لوگ شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں۔اس دلدوز واقعہ واقعہ کی اطلاع عام ہونے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہار کے کٹیہار میں ہوئے سڑک حادثے میں کچھ لوگوں کی موت ہو جانے کی افسوسناک خبر ملی ہے میں ان سبھی لوگوں کے اہل خانہ کے تئیں اپنے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہیں ساتھ ہی زخمیوں کے جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔بتایا جا رہا ہے کہ سبھی لوگ کٹیہار ضلع کے پھولوریا سے لڑکا دیکھ کر واپس سمستی پور ضلع کے روسرا لوٹ رہے تھے تبھی صبح قریب چھ بجے کرسیلا قومی شاہراہ31 پر کرسیلا پل کے نزدیک ٹرک سے سیدھی ٹکر ہوگئی جس میں اسکارپیو کا پرخنچے اڑ گئے وہیں اس پر سوار نو میں سے چھ افراد موقع واردات پر ہی دردناک موت ہوگئی جبکہ تین افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں جسکا علاج جاری ہے۔مہلوکین میں شیو جی مہتو(45),نند لال نہرو(25),سنیل مہتو(35),ارجن مہتو(50),راج کمار(30)اور ڈرائیور سنتوش کمار(42) شامل ہیں۔جبکہ زخمیوں میں کیلاش مہتو(40),ارجن مہتو(50) اور سنیل مہتو(35) شامل ہیں۔سبھی مہلوکین اور زخمی ایک ہی کنبہ کے اور آپس میں قریبی رشتہ دار بتائے گئے ہیں۔ادھر جیسے ہی یہ المناک حادثے کی اطلاع سمستی پور ضلع کے روسرا پہنچی تو پورے علاقے کا ماحول سوگوار ہو گیا اور پوری فضاء میں چیخ و پکار کی صدائیں گونجنے لگی۔ادھر سبھی مہلوکین کی لاش جیسے ہی روسرا پہنچی تو عوام کا جم غفیر غمزدہ کنبہ کے دروازے پر جمع ہوگیابعد میں روسڑا کے بلاک ترقیاتی افسر نے متاثرہ کنبہ کو چار۔چار لاکھ روپیہ کا چیک بطور معاوضہ دیا۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper