جھارکھنڈ

ہزاریباغ میں قائم ہوادارالقضاءشاخ ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

تاثیر نیوز نیٹورک 23فروری 2021
محمد شہباز احمد ، رانچی

ہزاریباغ:- (خصوصی نمائندہ)پوری شان وشوکت، نظام قضاء، فقہی تناظر، اصول قضاء اور شریعت مطہرہ کی روشنی میں مشائخ عظام،اکابرین اہل سنت، قاضیان شریعت، علماے کرام اور قیام دارالقضاء ہزاریباغ شاخ ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے افتتاحی اجلاس میں شریک ہزاروں ہزار فرزندان توحید کی موجودگی میں فلک شگاف نعرہاے تکبیرورسالت کی گونج میں دارالقضاء ہزاریباغ کاتاریخ ساز افتتاح ہوامجمع عام سے چاروں طرف دارالقضاء ہماری شان ہے، ادارہ شرعیہ زندہ باد، الصلاۃ والسلام علیک یارسول اللہ، غوث وخواجہ ورضاکادامن نہیں چھوڑینگے، ہندوستان پائندہ باد کے نعرے لگتے رہے اورقابل رشک ودیدنی مناظر کے درمیان قاضیوں کی تقرری عمل میں آئ ایسامنظر ہزاریباغ نے پہلی باردیکھاجس نے مسلمانوں کے اندر شریعت وطریقت کے اصولوں پرچلنے کے جوش وجذبہ میں اضافہ کردیااور ہرشخص ہندوستان اور اسلام کاسپاہی نظرآرہاتھا اسٹیج پر موجود سینکڑوں علماء، خطباء، شعرافرط مسرت سے جھوم رہے تھے ۔ حسب پروگرام 22/ فروری 2021 بروز پیرمطابق 9/ رجب المرجب 1442 ہجری بعد نماز عشاء بمقام جامع مسجد چوک ہزاریباغ میں ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کی رہنمائ وھدایت پر تنظیم علماء اہل سنت، جامع مسجد کمیٹی، انجمن رضاے مصطفے، نوری اکیڈمی، بزم رضاانجمن اسلامیہ اور دیگر تنظیموں، انجمنوں اور پنچایتوں کی نگرانی میں “جشن افتتاح ہزاریباغ شاخ ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ ” کاآغاز تلاوت قرآن مقدس سے ہوا، ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی ناقابل تسخیر شخصیت حضرت مولانامحمد قطب الدین رضوی کی قیادت وقاری یونس فیضی کی صدارت اور علماء تنظیم اہل سنت کی نگرانی میں تاریخ ساز اجلاس رواں پزیرہوا مشہور ومعروف شعراء کرام نے مناجات، ھدیہ نعت ومنقبت نہایت مترنم آواز میں پیش کیا معروف وذمہ دارخطباء کی نہایت مدلل، عرفانی وایمانی تقریر ہوئ، اور اسٹیج پر جب خانوادہ اعلی حضرت کے چشم وچراغ مشائخ عظام جلوہ بار ہوے تو ہرخواص وعام اپنے پیرومرشد، مشائخین وقاضیان کے دیدار کے بے چین وبے قرار نظرآیااور دیدارکرکے مضمحل قلب کو سکون واطمینان حاصل ہوا۔
*قیام دارالقضاء کی منظوری وافتتاح*
مجمع عام میں ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی قیام دارالقضاء کی منظوری کااعلان کیاتونعرہاے تکبیر کی گونج میں استقبال ہواخوشیوں کااظہار کیاگیااور اسٹیج پر موجود نبیرہ اعلی حضرت شہزادہ مفسر اعظم ھند برادر تاج الشریعہ پیرطریقت حضرت علامہ ومولانامفتی الشاہ محمد منان رضاخان المعروف بہ حضور منانی میاں قبلہ، نبیرہ اعلی حضرت تاج ملت حضرت علامہ ومولانامفتی الشاہ محمد عمران رضاخان المعروف بہ حضور سمنانی میاں قبلہ، بحرالعلوم جامع معقولات ومنقولات پیر طریقت امین شریعت رابع مرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ حضرت علامہ ومولانامفتی الشاہ عبدالمنان کلیمی قادری قبلہ، چیف قاضی شریعت جھارکھنڈ ادارہ شرعیہ شیخ الحدیث حضرت علامہ ومولانامفتی عابد حسین مصباح نوری قادری، چیف قاضی شریعت بہارمرکزی ادارہ شرعیہ ماہررضویات حضرت مولانامفتی ڈاکٹر امجد رضاامجد، حضرت مولانانوازش کریم فیضی حضرت علامہ احقرالقادری اور دیگر مشائخ وعلماء نے دعاؤں کے ساتھ دارالقضاء ہزاریباغ کاتاریخی افتتاح کیا، *مجلس شوری ومنیجنگ کمیٹی براے دارالقضاء* بعدافتتاح ناظم اعلی مولاناقطب الدین رضوی نے ریاستی مجلس عاملہ ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ضوابط کی روشنی میں مجلس شوری ومنیجنگ کمیٹی براے دارالقضاء ہزاریباغ کی تشکیل کی جس کی تائید مشائخ وقاضیان نے کی مجلس شوری گیارہ علماے کرام پرمشتمل ہے جس کے کنوینر حضرت مولانا محمد محبوب عالم مصباحی اور مولاناغلام وارث حشمتی نامزد کیئے گئے جبکہ منیجنگ کمیٹی سات افراد پرمشتمل ہے جس کے صدر فعال سماجی رہنمامحمد عرفان احمدکاجو اور سکریٹری شکیل بہاری نامزد کیئے گئے، *قاضیان کی تقرری* یہ مراحل طے ہوجانے کے بعد وہ تاریخی منظر آیاجسے دیکھنے کے لئے عوام وخواص بے تاب تھے چیف قاضی شریعت حضرت مولانامفتی عابد حسین مصباحی نے دارالقضاء ہزاریباغ میں بحیثیت ضلع قاضی مولانامفتی عبدالجلیل قادری امام وخطیب جامع مسجد ہزاریباغ وضلع نائب قاضی حضرت مولانامفتی محمد مبین احمد مصباحی صدرالمدرسین دارالعلوم گلشن بغداد منڈئ کلاں مقررکیاجم غفیر سے تادیر استقبالیہ نعرے لگتے رہے؎ *قاضیان کی حلف برداری* اور پھر چیف قاضئ شریعت نے دونوں نئے قاضی ونائب قاضی کو حلف برداری کرایااس حلف برداری منظر کو سامعین نے بصد شوق کھڑے ہوکر دیداراور استقبال کیابعدہ مشائخ وقاضیان نے نومنتخب قاضیوں کی رسم جبہ ودستار یہ منظر روحانیت سے معمور تھا۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper